ہندوستان ہمارا خون ،پانی چوس اور وسائل لوٹ رہا ہے، مشعال ملک

ہندوستان ہمارا خون ،پانی چوس اور وسائل لوٹ رہا ہے، مشعال ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں مودی کی سکیورٹی کیلئے شارپ شوٹر تعینات کر دیئے گئے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر پر مشعال ملک نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نریندر مودی کے دورے پر مقبوضہ کشمیر مفلوج کر دیا گیا۔مشعال ملک نے کہاکہ لوگ گھروں میں بند،مقبوضہ کشمیر میں سانپ سونگھ گیا ہے۔مشعال ملک نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں حریت کی تمام قیادت کو نظر بند کر دیا گیا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ مودی کی سیکیورٹی کے لیے شارپ شوٹر تعینات کر دیئے گئے۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق اور جمہوریت کا سب سے بڑا دشمن ہے ۔مشعال ملک نے کہاکہ دنیا کا سب سے بڑا مارشل کا مقبوضہ کشمیر میں ہے ۔مشعال ملک نے کہاکہ مودی کشمیر میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ لانچ کرنے آرہا ہے۔مشعال ملک نے کہاکہ ہندوستان ہمارا خون اور پانی چوس رہا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نہ صرف آزادی کا حق چھین رہا،قدرتی وسائل بھی لوٹ رہا۔
مشعال ملک