مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ قرار دادوں کے بجائے جہاد سے حل کرنیکی ضرورت ‘ فقیر ارائیں

مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ قرار دادوں کے بجائے جہاد سے حل کرنیکی ضرورت ‘ فقیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا(تحصیل رپورٹر) مقبوضہ کشمیرکا مسئلہ قراردادوں سے حل نہیں ہو گا اس کیلئے ملکر جہاد کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ممبران قومی صوبائی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،سردار خالد محمود ڈوگر ایڈووکیٹ،چئیرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں اور سابق صوبائی وزیر چوہدری محمود اختر گھمن نے پریس کلب بورے والا میں تحریک آزادی جموں وکشمیر کے زیر اہتمام منعقدہ کل جماعتی(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس کی صدارت عکاشہ عرفان نے کی کانفرنس سے صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد جمیل بھٹی، حافط محمد یاسر راشدی ،مولانا محمد زبیر گورداسپوری، ضلعی انچارج جماعت الدعوہ ابو ہاشم ذیشان، قاری شاہد رضا،ڈپٹی کنوینئر سول سوسائٹی نیٹ ورک چوہدری اصغر علی جاوید،حفیظ تبسم، خالد خان، تحریک لبیک یارسول اللہ کے راہنماء اسد کریم سیفی، ابو عکاشہ اور دیگر نے خطاب کیا،انہوں نے کہاکہ 70سال سے یہ مسئلہ حل طلب ہے،جس اب تک 80 ہزار سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو ظلم و بربریت کے بعد شہید کیا گیا ہے، دنیا کے منصفوں کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے، اقوام متحدہ اپنی منظوری کردہ حق خودارادیت کی قراردادوں پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہے، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قراردادوں کی بجائے عملی طور جدوجہد کرکے کشمیریوں کو ان کے حقوق دلوانے کی طرف قدم اٹھایا جائے،انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی نے بھی مسئلہ کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا ہر حکومت نے اس عہدے کو سیاسی طور پر نوازنے کے لئے استعمال کیا ہیہر حکومت اپنی کرسی بچانے کے لئے کشمیر کے لاکھوں شہداء کے خون کا سودا کرتی آرہی ہے بھارت سے دوستی کی بات کشمیریوں کے خون سے غداری ہے، کانفرنس کے اختتام پر کشمیریوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
فقیر ارائیں