پاکستان کا وہ علاقہ جہاں طوفانی بارش سے ندیوں میں طغیانی کے باعث پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں طوفانی بارش سے ندیوں میں طغیانی کے باعث پانی ...
پاکستان کا وہ علاقہ جہاں طوفانی بارش سے ندیوں میں طغیانی کے باعث پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 تربت(آئی این پی) گزشتہ رات ہونے والی طوفانی بارشوں سے تربت کی دوکرم ندی اور سوراب ندی میں طغیانی آگئی جس کے سبب ندی کنارے واقع گھروں کے اندر پانی داخل ہوگیا، قیمتی اشیا و گھریلو سامان پانی میں ڈوب گیا۔

بلوچستان کے علاقے کیچ گھنہ میں رات گئے ہونے والی طوفانی بارشوں سے قریبی پہاڑیوں سے آنے والا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، تربت سٹی، ناصر آباد اور دیگر مقامات میں چار دیواریاں اور کچے مکانات منہدم ہونے کی غیرمصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ طوفانی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا، کیچ کے مختلف علاقوں میں رات گئے طوفانی بارش ہوئی اور ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔