جنازے پر جانے والی مسافر جیپ حادثے کا شکار ‘دوخواتین جاں بحق ‘تین زخمی

جنازے پر جانے والی مسافر جیپ حادثے کا شکار ‘دوخواتین جاں بحق ‘تین زخمی
جنازے پر جانے والی مسافر جیپ حادثے کا شکار ‘دوخواتین جاں بحق ‘تین زخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوٹلی(این این آئی)جنازے پر جانے والی مسافر جیپ دندلی کے مقام پر حادثے کا شکار دوخواتین جاں بحق جبکہ تین خواتین شد ید زخمی حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے زخمیوں کو فوری ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کیا تفصیلات کے مطا بق جنازے میں جانے والی مسافر جیپ نمبرNWFP1214دندلی دربار کے قریب چڑائی چڑ تے ہوئے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں منیر بیگم زوجہ محمد اسلم اورمجیدہ زوجہ محمد خان ساکنان مجہومہ موقع پر جاں بحق جبکہ شاہین بی بی،ثمینہ بیگم اورشاہین بیگم ساکنان مہجومہ شد ید زخمی ہو گئی حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ٹی آئی چوہدری اسحاق موقع پر پہنچ گئے زخمیوں کو مقامی افراد اور اہلکاروں کی مدد سے ریسکیو کر کے طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کوٹلی منتقل کیا جبکہ موقع سے فرار ہونے والے ڈرائیور کے خلاف پولیس نے مقد مہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

مزید : کوٹلی