ڈاکووں نے جیب میں بم ڈالنے کی دھمکی دیکر شہری کو لوٹ لیا

   ڈاکووں نے جیب میں بم ڈالنے کی دھمکی دیکر شہری کو لوٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو ّرٹر)شہرمیں لوٹ مار کا نیا طریقہ ڈاکووں نے جیب میں بم ڈالنے کی دھمکی دیکر شہری کو لوٹ لیا،متاثرہ شہری ڈاکووں کوخود گھر لایا، لوٹ ماربھی کروائی اورواردات کے بعد ڈاکووں کو خود واپس چھوڑ نے گیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ شالیمار کے رہائشی سید حسن نے تھانہ شالیمار میں درخواست دی کہ ہ وڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ سیٹھاں باغیچی والا کے قریب ایک شخص نے اسے روک کر اڈریس پوچھا اس دوران نامعلوم شخص نے میری جیب میں ڈبی نما چیز ڈال دی اور کہنے لگا کہ اس ریمورٹ بم ہے جسے وہ پھاڑ دے گا لہذا چپ چاپ میرے ساتھ چلو اور موبائل اور چیزیں میرے حوالے کر دو میں اسکے ساتھ گھر آگیا،جہاں سے دو تولے زیور، نتھ، بالیاں،کانٹے، 4عدد انگوٹھیاں،66ہزار سے زائد نقدی، موبائل فون، پرس آئی ڈی کارڈ ا کے حوالے کر دیا۔

جس کے بعد وہ نامعلوم شخص فرار ہو گیا۔

مزید :

علاقائی -