آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے روز 3وکٹوں کے نقصان پر 283رنز بنالئے

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے روز 3وکٹوں کے نقصان پر 283رنز بنالئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(اے پی پی) آسٹریلیا نے مارنس لبوشین کی ناقابل شکست سنچری اور سٹیون سمتھ کی نصف سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنالئے، میچ کا مارنس لبوشین ناقابل شکست 130 اور سٹیون سمتھ 63 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، جو برنز کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد ڈیوڈ وارنر 45 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اس کے بعد مارنس لبوشین نے سٹیون سمتھ ٹیم کو سنبھالہ دیا اور کے ملکر تیسری وکٹ پر 156 قیمتی رنز بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتر بنا دی۔ میچ کے پہلے روز کیوی باؤلرز صرف تین کھلاڑی آؤٹ کر سکے، کولن ڈی گرینڈ ہوم نے دو جبکہ نیل واگنر نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جمعہ کو سڈنی کے مقام پر دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو کینگروز ٹیم کے کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔ آسٹریلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنر اور جو برنز نے اننگز کا آغاز کیا جو کچھ خاص نہ تھا جو برنز 18 رنز بنائے کولن ڈی گرینڈ ہوم کی گیند پر راس ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین نے محتاط انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے مجموعی سکور کر 95 رنز تک پہنچا دیا، اس موقع پر ڈیوڈ وارنر نے 45 رنز بناکر نیل واگنر کی گیند پر کولن ڈی گرینڈہوم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد مارنس لبوشین اور سٹیون سمتھ نے تیسری وکٹ پر 156 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن بہتر بنا دی۔ اس موقع پر سٹیون سمتھ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 63 رنز بناکر کولن ڈی گرینڈہوم کی گیند پر راس ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر283 رنز بنالئے تھے۔ مارنس لبوشین 130 اور میتھیو ویڈ 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے کولن ڈی گرینڈہوم نے دو اور نیل واگنر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔