حکومت سندھ اسمبلی میں نہیں بلکہ سیکرٹریٹ میں ہے ،وہاں دھرنا دیں ،آغا سراج درانی نے جماعت اسلامی کونئی راہ دکھا دی 

حکومت سندھ اسمبلی میں نہیں بلکہ سیکرٹریٹ میں ہے ،وہاں دھرنا دیں ،آغا سراج ...
حکومت سندھ اسمبلی میں نہیں بلکہ سیکرٹریٹ میں ہے ،وہاں دھرنا دیں ،آغا سراج درانی نے جماعت اسلامی کونئی راہ دکھا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جماعت اسلامی کے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے پر سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ حکومت سندھ اسمبلی میں نہیں بلکہ سیکرٹریٹ میں ہے ، جماعت اسلامی کو وہاں جا کر دھرنا دینا چاہئے ۔
اپنے بیان میں آغا سراج درانی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے سے ایوان کا تقدس پامال ہو رہا ہے ، یہ وہ اسمبلی ہے جہاں قائد اعظم نے پہلے گورنر جنرل کا حلف اٹھایا تھا ، اسی اسمبلی نے قرار داد پاکستان پاس کی تھی ، اس میں پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان بیٹھے تھے ، اسمبلی میں جس کے پاس اکثریت ہوتی ہے وہی جماعت قانون بناتی ہے ، قانون کو سپیکر اور اسمبلی نہیں بلکہ ہاﺅس پاس کرتا ہے ، جماعت اسلامی کو سندھ سیکرٹریٹ جانا چاہئے اور دھرنا دینا چاہئے ، صوبائی حکومت وہاں ہے ۔