سیالکوٹ کی آئس کریم بنانیوالی ایک فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے باپ بیٹا جاں بحق،بھتیجازخمی
سیالکوٹ(آئی این پی)سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں سلنڈر دھماکہ کے باعث 2 افراد جا ں بحق ہوگئے جبکہ بھتجا شدید زخمی ہوگیا۔
دھماکہ سمبڑیال کے محلہ فضل پورہ میں آئس کریم بنانے والے کارخانے میں ہوا ۔ دھماکے کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے، جبکہ بھتیجا زخمی ہوا ہے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 52سالہ باپ شبیر اور 35سالہ بیٹا شعیب ، جبکہ زخمی بھتیجا سلیم کے نام سے ہوئی ہے ۔
حادثے کے حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت پیش آیا جب کمپریسر میں گیس کا پریشر دیا جا رہا تھا ۔