رمضان رحمتوں ،برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے،رانا تنصیر

رمضان رحمتوں ،برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے،رانا تنصیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار) جوائنٹ یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر رانا تنصیر نے کہا ہے کہ رمضان رحمتوں ،برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ماہ مقدس میں اختلافات کو بھلا کر بھائی چارے کی فضاء قائم کرنی چاہیے۔ہمیں ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرنا چاہیے روزہ ہمیں صبر و تحمل کا درس دیتا ہے ۔عدم برداشت کی وجہ سے معاشرے ی اکثر لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں اگر ہم صبر کا دامن تھام کر رکھیں تو ہر قسم کے فسادات ختم ہو جائیں ۔روزہ گاہوں سے بچنے کیلئے ڈال ہے ۔وہ گزشتہ روز رام گڑھ مجاہد آباد میں ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ افطار پارٹی میں شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔رانا تنصیر نے مزید کہا اس ماہ مقدس میں ہمیں اللہ تعالیٰ رحمت ،بخشش اور گناہوں سے توبہ کرنی چاہیے ۔اس کے ساتھصاحب حیثیت لوگوں کو چاہیے کہ مساکین ،بے سہارا،بے گھر افراد اور مستحق لوگوں کی دل کھول کر امداد کرنی چاہیے