ایران، روس شام کی مدد نہیں، اپنے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں: بشارالاسد

ایران، روس شام کی مدد نہیں، اپنے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں: بشارالاسد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمشق(این این آئی)شام کے صدر بشار الاسد نے کہاہے کہ ایران اور روس ان کی مدد نہیں بلکہ شامی علاقے میں اپنے اپنے مخصوص مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کو خدشتہ ہے کہ شام میں درپیش سیکیورٹی کے چیلنجز ان کے اور دیگر یورپی ملکوں تک سرایت نہ کر جائیں،آسٹریلوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شامی صدربشار الاسد نے اس امر کی جانب اشارہ کیا کہ عمومی تاثر اور خیال کے برعکس ماسکو اور تہران ان کے ملک کی مدد نہیں کر رہے ۔انہوں نے کہا روس اور ایران کے شام میں اپنے مخصوص مفادات ہیں۔ ان مفادات میں سرفہرست سیکیورٹی کا معاملہ ہے کیونکہ متذکرہ دونوں ملکوں کو خدشتہ ہے کہ شام میں درپیش سیکیورٹی کے چیلنجز ان کے اور دیگر یورپی ملکوں تک سرایت نہ کر جائیں۔

مزید :

عالمی منظر -