اولمپک کھیلوں کی مشعل تاریخ میں پہلی بار مسجد میں داخل

اولمپک کھیلوں کی مشعل تاریخ میں پہلی بار مسجد میں داخل
 اولمپک کھیلوں کی مشعل تاریخ میں پہلی بار مسجد میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا(ویب ڈیسک )برازیل کے شہر فوز دو ایگواسوکے مسلمانوں نے گزشتہ دنوں شہر کی مشہور ترین مسجدعمر بن خطاب میں اولمپک مشعل کا استقبال کیا۔ اولمپک کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ان کھیلوں کی مشعل کسی مسجد میں داخل ہوئی ہے۔ متعدد شہروں کے سفر پر گامزن مشعل کو ایڈورڈ لیما نامی ایک برازیلی نے تھاما ہوا تھا، جب وہ مذکورہ مسجد کے سامنے سے گزرا تو اس کے دروازے پر جا کر کھڑا ہو گیا۔ اس موقع پر اسے مشعل سمیت مسجد میں داخل کیا گیا جہاں نماز کی امامت ایک مصری شیخ عبدالناصر الخطیب کراتے ہیں۔ یاد رہے کہ اولمپک مشعل 5 مئی کو برازیل پہنچی تھی۔ اس وقت سے ملک کے اہم شہروں میں اس کا سفر جاری ہے۔ اس سفر کے آخر میں یہ مشعل ریوڈی جنیرو شہر پہنچے گی جہاں روں ماہ کی 18 تاریخ کو اولمپک کھیلوں کا افتتاح ہو گا۔

مزید :

کھیل -