گجرات ڈسٹرکٹ جیل، سپرنٹنڈنٹ سمیت 10 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

گجرات ڈسٹرکٹ جیل، سپرنٹنڈنٹ سمیت 10 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گجرات (بیورورپورٹ)گجرات ڈسٹرکٹ جیل ہنگامہ آرائی پر سپرنٹنڈنٹ جیل عبد الغفور انجم‘ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سرمدحسن اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ‘ رانا محمد لطیف اور شمس الحق ہیڈ وارڈر محمد نواز‘ اللہ بخش سمیت دس جیل اہلکاروں کے خلاف تھانہ سول لائن میں اقدام قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ سول لائن یہ مقدمہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل گجرات عطاء الرحمن اعوان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے‘ یاد رہے کہ گزشتہ روز سہ پہر چار بجے کے قریب جیل میں بند قیدیوں نے جیل افسران اور عملہ کے رویہ کے خلاف اور طویل لاک ڈاؤن کے باعث ملاقاتیں نہ ہونے کے خلاف احتجاج شروع کردیا تھا اور مشتعل قیدیوں نے جیل کی چھتوں پر چڑھ کر احتجاج شروع کر دیا تھا۔ جنہیں کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی اور اس ہنگامہ آرائی کے دوران چھ قیدی اور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے بعد ازاں نے احتجاج ختم کر دیا تھا مذکورہ واقعہ کا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی سخت نوٹس لیا اور آئی جی جیل خانہ جات کو ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم جاری کیا تھا‘ جس کے بعد سپرٹنڈنٹ جیل سمیت دس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ درج

مزید :

صفحہ آخر -