شادی سے دو دن پہلے خوشیاں مناتی دلہن اور اس کے باپ کو قتل کردیا گیا، انتہائی افسوسناک وجہ بھی سامنے آگئی

شادی سے دو دن پہلے خوشیاں مناتی دلہن اور اس کے باپ کو قتل کردیا گیا، انتہائی ...
شادی سے دو دن پہلے خوشیاں مناتی دلہن اور اس کے باپ کو قتل کردیا گیا، انتہائی افسوسناک وجہ بھی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) محبت میں ناکامی پر بدبخت عاشق نے لڑکی اور اس کے باپ کی جان لے لی۔ میل آن لائن کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کی لڑکی آنچل کی دو روز بعد شادی تھی اور وقوعے کی رات وہ اپنے باپ راج کمار کے ساتھ اپنی شادی کی تقریب میں رقص کر رہی تھی اور خوشیاں منا رہی تھی کہ ملزم پستول لیے وہاں پہنچ گیا اور دونوں کو گولی مار دی۔
رپورٹ کے مطابق منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم باپ بیٹی پر کئی گولیاں فائرکرتا ہے جس سے وہ دونوں فرش پر گر جاتے ہیں۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے ایک بھائی کو بھی گولیاں لگیں تاہم اس کی جان بچ گئی۔ ملزم کا نام ساگر بتایا گیا ہے جو لڑکی سے محبت کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔
لڑکی کے بھائی امن نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اس کی بہن کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی نے اس کا رشتہ ٹھکرا دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم تاحال فرار ہے تاہم اس کے دو ساتھی گرفتار کر لیے گئے ہیں جو اس کے ساتھ دوہرے قتل کی اس واردات میں ملوث تھے۔