یورپ میں گستاخانہ واقعات بدترین مسلم دشمنی ہے،فضل الرحیم اشرفی

  یورپ میں گستاخانہ واقعات بدترین مسلم دشمنی ہے،فضل الرحیم اشرفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،مولاناحافظ اسعد عبید،حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن اور مولانا مجیب الرحمن  نے  سویڈن میں عید کے روز  سویڈن حکومت کی اجازت  قرآن مجید کی بے حرمتی کے افسوناک واقعہ کی شدید مذمت اور غم وغصہ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ میں آئے روز اسلامو فوبیا اورآزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین رسالت ؐ اورقرآن مجید کی بے حرمتی کے بڑھتے ہوئے واقعات   بدترین اسلام و مسلم دشمنی ہے اور عالمی امن تباہ کرنے کی مذموم سازش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے،مسلمان کسی صورت بھی توہین رسالت ؐ اورقرآن مجید کی بے حرمتی برداشت نہیں کرسکتے، جس کی وجہ سے  امت مسلمہ میں شدیدغم وغصہ اوراضطراب پایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ مسلمان قرآن مجید کے ساتھ اپنے تعلق کومذید مظبوط بناتے ہوئے خود اور اپنے بچوں کو بھی قرآن مجید کے حافظ اور اس کے احکامات پر عمل کرنے والابنائیں۔

 انہوں نے کہا کہ آج اسلام یورپ سمیت پوری دنیا میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے  اس قسم کے مذموم واقعات سے اسلام کاراستہ نہیں روکا جا سکتا،  انہوں نے کہا کہ توہین رسالت ؐ اورقرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعات روکنے کیلئے عالمی سطح پر فوری قانون سازی کی فوری ضرورت ہے۔