رکاوٹیں دور،بہاولپور کی تعمیروترقی مشن، بلیغ الرحمن
بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو،بیورورپورٹ)گور نر کے اختیارات محدود ہوتے ہیں لیکن میں بہاولپور کی ترقی کیلئے تمام اثرات استعمال کرونگا گور نر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن نے مقامی سول سوسائیٹی کے نمائندہ وفد سے سرکٹ ہاس میں ملاقات کے دوران اعلان کیا وفد کی قیادت معروف پارلیمنٹیرئن اور چئیرمین مجلس شہریان سید تابش الوری کررہے تھے انھوں نے کہا کہ وہ بہاولپور سے پنجاب کے تیسرے گورنر بنے ہیں انھیں اپنے اس دور کو یادگار بنانا چاہئیے انھوں نے بتایا کہ انھوں نے میں بہاولپور شہر کا ماسٹر پلان بنوایا تھا جس پر شہر وسعت پذیر ہوتا رہا اب ضرورت ہے کہ بہاولپور کا نیا بیس(بقیہ نمبر1صفحہ6پر )
سالہ ماسٹر پلان تیار کیا جائے جسکی ترقی کا رخ سمہ سٹہ کی طرف رکھا جائے تاکہ یہ ریلوے اور قومی شاہراہ سے قریب تر ہو سکے ۔ گور نر نے کہا کہ انکی گورنری مسلسل ہنگامی دور سے گذری ہے تحریک انصاف نے روکاوٹوں پہ روکاوٹیں کھڑی کیں مگر وہ کئی کام کرانے میں کامیاب رہے انھوں نے بتایا کہ بہاولپور رنگ روڈ بند رہ پلی تا ریلوے سٹیشن کا منصوبہ جلد شروع کیا جائیگا پرائیویٹ سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کا مرحلہ بھی قریب ہے صادق پبلک اسکول کی مرکزی سالانہ گرانٹ دو کروڑ سے بڑھا کر چھ کروڑ کردی ہے ۔موٹر وے سے ملانے والی جھا نگڑہ روڈ جسے دو لین تک محدود کردیا تھا اصل شکل میں بحال کی جائیگی ۔ وفد میں چیمبر آف کامرس کے صدر ذوالفقار مانئی انجمن تاجران وفد کےکے صدر علیم پریس کلب کے صدر اکمل چوہان سکریٹری جیم خانہ اعجاز ناظم سکریٹری نظریہ پاکستان فورم نصیر ناصر سکریٹری مجلس ثقافت پاکستان سعید احمد شامل تھے وفد کے مطالبے ہر گور نے اسلامیہ یونیورسٹی کے مسائل حل کر نے کا وعدہ کیا پریس کلب آنے کی دعوت قبول کی انڈسٹریل سٹیٹ میں آئی ٹی سنٹر کھولنے کی یقین دہانی کرائی یہ ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی جسمیں گورنر نے بہاولپور میں کئے گئے اپنے ترقیاتی کاموں کی تفصیل بیاں کی اور صحافیوں سے شکوہ کیا کہ وہ جہاں کوتاہی بیان کریں وہاں اچھے کاموں کو سراہیں بھی! گورنر نے سید تابش الوری کی سیاسی و ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انھو ن نے بہاولپور کے حقوق کیلئے بھرپور آواز اٹھائی۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن صدر مرکزی انجمن تاجران حافظ محمد یونس مرحوم کی رہائش گاہ گئے۔اس موقع پر ڈاکٹر رانا محمد طارق،میاں شاہد اقبال، میر جمال اور عزیز و اقارب موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے مرحوم حافظ محمد یونس کی وفات پر اظہار رنج و غم کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور پسماندگان کو عظیم سانحہ ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)