صلح کرنے آئے دوست کو گلے ملتے دوست نے خنجر گھونپ دیا

صلح کرنے آئے دوست کو گلے ملتے دوست نے خنجر گھونپ دیا
صلح کرنے آئے دوست کو گلے ملتے دوست نے خنجر گھونپ دیا
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکپتن (ویب ڈیسک)  دوست کو صلح کیلئے دوست کےگھر آنا مہنگا پڑ گیا، صلح کرنے آئے دوست کو گلے ملتے دوست نے خنجر گھونپ دیا۔

  تھانہ صدر پاکپتن کے علاقہ انیس ایس پی گاؤں میں عَدم برداشت کا ایک اور واقعہ رپورٹ ہوا۔معمولی تلخ کلامی کے بعد صلح کرنے کے لیے دوست کے گھر آئے یاسر کو دوست ہی نے پیٹ میں خنجر اُتار دیا۔ یاسر صلح کے لیے دوست کے گلے مل رہا تھا کہ دوست نے پیٹ میں خنجر گھونپ دیا۔

آج نیوز کے مطابق متاثرہ نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال مُنتقل کیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث ساہیوال پہنچا دیا گیا۔

مزید :

جرم و انصاف -