وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کاحل بتادیا

وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کاحل ...
وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کاحل بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے سولر انرجی کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا واحد حل قرار دے دیا۔ 

جیو نیوز کے مطابق لاہور کے نجی کالج میں تقریب میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شافع نے کہا کہ کاٹن بیج پر عائد پابندی ہٹانے اور ٹیکسز میں کمی کے لیے وفاقی حکومت سے مطالبہ کریں گے، جلد گارمنٹس سٹی بنانے جا رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا واحد حل سولر انرجی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے معاملات ہر ملک کو خود ہی کنٹرول کرنے چاہئیں، ہر کوئی ذمے داری سے کام کرے تو ہمیں آئی ایم ایف کے قرضے کی ضرورت ہی نہیں۔