ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں، ہمیں ملکر ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرنا ہے: وزیراعظم کاشنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب

ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں، ہمیں ملکر ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرنا ہے: وزیراعظم ...
ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں، ہمیں ملکر ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرنا ہے: وزیراعظم کاشنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آستانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں، ہمیں مل کر ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرنا ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آستانہ ایک خوبصورت شہر ہے، بہترین مہمان نوازی پر مشکور ہوں، اجلاس میں شرکت میرے لئے اعزاز کی بات ہے، آپ سے مخاطب ہو کر خوشی ہو رہی ہے، ایس سی او کی چیئر کی حیثیت سے قازقستان نے بہترین کردار ادا کیا۔شنگھائی تعاون تنظیم خطے کے عوام کی سماجی ومعاشی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے، ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں، ہمیں مل کر ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے، ایس سی او ترقیاتی منصوبوں کیلئے متبادل فنڈنگ کا طریقہ کار وضع کرے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خطے میں امن سلامتی کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کا کردار اہم ہے، خطے کے روشن مستقبل کیلئے جغرافیائی، سیاسی محاذ آرائی سے خود کو آزاد کرنا ہوگا، پاکستان اپنے محل وقوع کے اعتبار سے تجارت کی اہم گزرگاہ ہے، سی پیک کے ذریعے ترقی و خوشحالی کی منزل کے حصول کی جانب گامزن ہیں۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ افغانستان دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرے تاکہ اس کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو، ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کی جائے، افغانستان میں پائیدار امن ہمارا مشترکہ ہدف ہے، افغانستان کی عبوری حکومت کے ساتھ بامعنی طور پر بات چیت کرنا ہوگی۔

مزید :

قومی -