الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت،پی ٹی آئی وکیل نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اعتراض اٹھا دیا

الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی ...
الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت،پی ٹی آئی وکیل نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اعتراض اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کے دوران پی ٹی آئی امیدواروں کے وکیل نیاز اللہ نیازی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اعتراض اٹھا دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،بنچ میں جسٹس امین الدین،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس نعیم افغان، جسٹس عقیل عباسی شامل ہیں۔

تحریک انصاف کے امیدواروں کے وکیل نیاز اللہ نیازی نے چیف جسٹس پاکستان پر اعتراض اٹھا دیا،وکیل نیاز اللہ نیازی نے کہاکہ ہم اپنا اعتراض ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں،نیاز اللہ نیازی نے استدعا کی کہ کیس کو کسی اور بنچ میں بھیجاجائے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ سمجھ نہیں آتی پرائیویٹ پارٹی کو کیسے فریق بنا دیا گیا؟چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے وکیل نیاز اللہ نیازی کو واپس بٹھا دیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ بنچ میں نے تشکیل نہیں دیا، کمیٹی نے بنچ تشکیل دیا ہے،وکیل نیاز اللہ نیازی نے کہاکہ میرے کلائنٹ کا اعتراض ہے کہ چیف جسٹس بنچ میں نہ بیٹھیں،چیف جسٹس نے وکیل نیاز اللہ نیازی کو ہدایت کی کہ آپ کا موقف سن لیا ہے، آپ تشریف رکھیں۔