سندھ کوترقی دی، اسی لیے عوام نے ہمیں ووٹ دیا :وزیراعلیٰ سندھ

سندھ کوترقی دی، اسی لیے عوام نے ہمیں ووٹ دیا :وزیراعلیٰ سندھ
سندھ کوترقی دی، اسی لیے عوام نے ہمیں ووٹ دیا :وزیراعلیٰ سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر پورے پاکستان کی قسمت بدلے گا ، ہم نے سندھ میں ترقی دی اسی لیے عوام نے ہمیں ووٹ دیا۔
کراچی میں ڈویژن سندھ پروگرام کی تقریب رونمائی میں وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ترقیاتی کام سب کو دکھانا چاہتا ہوں، جو ہم کام کررہے ہیں وہ پورے سندھ کو کور کررہے ہیں۔ ہماری شراکت انرجی سیکٹر میں پورے پاکستان کیلئے بہتر رہی ہے، تھر پورے پاکستان کی قسمت بدلے گا، ہم نے نعرہ لگایا تھا کہ تھر بدلے گا پاکستان، صدر زرداری نے 2008کے بعد تھر پر کام دوبارہ شروع کیا، 2019 میں تھر نے پاکستان کی قسمت بدلنی شروع کردی ، مائننگ کا کام صرف صوبہ سندھ کررہا ہے کوئی اور صوبہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی بلاک ٹو کے مائننگ پراجیکٹ کا کام کر رہی ہے ، بلاک ٹو کے فیز ون میں 10 جولائی 2019 کو سی او ڈی حاصل ہوا، اس کی لاگت 62.7 کروڑ ڈالرز ہے، یہاں سے سالانہ 3.8 ایم ٹی پی اے کوئلہ نکلے گا، اب تک 20 لاکھ ٹن سے زیادہ کوئلہ نکالا گیا ہے، فیز ٹو میں 31 دسمبر 2019 کو ایف سی حاصل کیا، اس کی ابتدائی لاگت 23.5 کروڑ ڈالرز ہے جبکہ کل لاگت 86.2 کروڑ ڈالرز ہے، یہاں سے مزید سالانہ 3.8 ایم ٹی پی اے کوئلہ نکلے گا یعنی کل 7.6 ایم ٹی پی اے کوئلہ نکالا جائے گا۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ 18 ایگزیکیوٹرز اور 130 ڈمپ ٹرک کے ذریعے کوئلہ نکالا جا رہا ہے، سائنو سندھ سے سورسز بلاک ون مائننگ پراجیکٹ پر کام کر رہا ہے، یہ سی پیک پراجیکٹ ہے جس کا ایف سی 31 دسمبر 2019 کو حاصل ہوا، تھر کول بلاک ون مائننگ پراجیکٹ کی لاگت 1.17 ارب ڈالرز ہے، اس سے سالانہ 7.8 ایم ٹی پی اے کوئلہ حاصل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ٹھٹھہ،سجاول اور بدین کے لوگ یہاں بیٹھے ہیں، ہم نے مائننگ کی اور لوگوں کی بھلائی کیلئے تھر فاؤنڈیشن بنائی، تھر کی پہلی خاتون انجینئر اس منصوبے پر کام کررہی ہے، پاکستان میں اتنے بڑے ٹرک کہیں نہیں، تھرمنصوبے پر ٹرک مقامی خواتین چلارہی ہیں، خواتین تھر منصوبے پر آر او پلانٹ آپریٹر ہیں، ہم نے تھر فاو¿نڈیشن کے ساتھ ہسپتال بھی بنایا ہے، تھر بلاک ٹو میں رہنے والا ہر شخص اور خاندان شیئر ہولڈر ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے تھر میں ٹیکنیکل ایجوکیشن شروع کی،یونیورسٹی بھی بن رہی ہے، ہم ساڑھے 7لاکھ درخت تھر میں لگاچکے ہیں، تھر کے صحرا میں فشنگ بھی ہورہی ہے، تھر بلاک ون سے 1320 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، ہم نے تھر میں 2گاؤں بنائے ہیں جہاں مسلمانوں کیلئے مسجد، ہندوکمیونٹی کیلئے مندر ہیں، ہم تھر میں گرین انرجی پیدا کررہے ہیں۔ ہم نے ایک پاور لائن لگائی نوری آباد سے لے کر کراچی تک، ہم نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے نوری آباد میں پاور پلانٹ لگایا، نوری آباد پاور پلانٹ کراچی کو 100میگاواٹ بجلی فراہم کررہا ہے، اس پراجیکٹ کیلئے مجھے کئی بار اسلام آباد جانا پڑا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں پیپلز پارٹی ہر بار نشستیں زیادہ لے جاتی ہے وجہ کیا ہے، ہم نے اپنی لیڈر شپ کا ویژن سامنے رکھتے ہوئے لوگوں کی خدمت کی، ایریگیشن ہماری لائف لائن ہے، ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ پر بڑا کام کیا۔