رمضان شوگر مل ریفرنس: حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

رمضان شوگر مل ریفرنس: حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور
رمضان شوگر مل ریفرنس: حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
احتساب عدالت لاہور کے جج ندیم گلزار نے ریفرنس پر سماعت کی، وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین ایڈووکیٹ نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی جبکہ حمزہ شہباز کے وکلاءکی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔درخواست میں مو¿قف اپنایا گیا کہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتے، ڈاکٹرز نے لیگی رہنما کو آرام کا مشورہ دے رکھا ہے، استدعا ہے کہ عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ ہر مرتبہ نجی ہسپتال کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کر دیتے ہیں، آئندہ حمزہ شہباز کا میڈیکل سرکاری ہسپتال کا پیش کیا جائے، لیگی رہنما کی کمر کی میڈیکل رپورٹس بھی آئندہ پیش کی جائیں۔بعدازاں عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کو ایک روزہ حاضری معافی کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس پر مزید کارروائی 5 اگست تک ملتوی کر دی۔