جو شخص جیل میں ہے اس کا بھی بنچ پر اعتراض ہے،نیاز اللہ نیازی کا چیف جسٹس پاکستان سے مکالمہ 

جو شخص جیل میں ہے اس کا بھی بنچ پر اعتراض ہے،نیاز اللہ نیازی کا چیف جسٹس ...
جو شخص جیل میں ہے اس کا بھی بنچ پر اعتراض ہے،نیاز اللہ نیازی کا چیف جسٹس پاکستان سے مکالمہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کیلئے تشکیل کردہ بنچ پر اعتراض اٹھانے والے وکیل نیاز اللہ نیازی نے کہاکہ جو شخص جیل میں ہے اس کا بھی اعتراض ہے،میں اپنے موکل کے کہنے پر اعتراض کررہا ہوں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ جس شخص کا ذکر کر رہے ہیں وہ جیل سے ویڈیو لنک پر پیش ہو چکا ہے،جیل سے پیش ہونے والے نے بنچ پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی اپیل پر بنچ کی تشکیل پر اعتراض پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ہمیں کمیٹی نے بنچ میں ڈالا ہے، کیا یہاں بے عزت کرانے بیٹھے ہیں؟ہم 3ارکان بنچ میں بعد میں شامل ہوئے بظاہر اعتراض مجھ پر ہے۔

وکیل نیاز اللہ نیازی نے کہاکہ پہلی سماعت پر ہم فریق نہیں تھے،جو شخص جیل میں ہے اس کا بھی اعتراض ہے،میں اپنے موکل کے کہنے پر اعتراض کررہا ہوں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ جس شخص کا ذکر کر رہے ہیں وہ جیل سے ویڈیو لنک پر پیش ہو چکا ہے،جیل سے پیش ہونے والے نے بنچ پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا،وکیل نیاز اللہ نیازی نے کہاکہ عدالت کے سامنے ساری باتیں نہیں کرنا چاہتا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ جب ایک شخص بنچ بناتا تھا تب ٹھیک تھا،ٹھیک ہے نیاز اللہ نیازی کی سیاسی وابستگیاں ہیں،نیاز اللہ نیازی کی سیاسی وابستگیوں کا بھی احترام ہے، عدالت کو سکینڈلائز کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل کریں گے،ایسا نہیں ہو سکتا جو منہ میں آئے کہہ دیں،بس آپ لوگ کیس خراب کرنا چاہتے ہیں۔