کیا آپ نے مجھ پر اعتراض کیا تھا؟چیف جسٹس کا سلمان اکرم راجہ سے استفسار 

کیا آپ نے مجھ پر اعتراض کیا تھا؟چیف جسٹس کا سلمان اکرم راجہ سے استفسار 
کیا آپ نے مجھ پر اعتراض کیا تھا؟چیف جسٹس کا سلمان اکرم راجہ سے استفسار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کیلئے تشکیل کردہ بنچ پر اعتراض  اٹھانے پر چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے وکیل سلمان اکرم راجہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے مجھ پر اعتراض کیا تھا؟وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ میں نے اپنی ذاتی حیثیت میں اعتراض نہیں کیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر نے کہاکہ نیاز اللہ نیازی جن کے وکیل ہیں انہوں نے فریق بننے کی استدعا کررکھی ہے،عدالت نے گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کیلئے نوٹس جاری کیا تھا،عدالت نے فریق بننے کی استدعا منظور کرلی تھی،عدالت نے گزشتہ حکمنامے میں دیگر صوبوں میں ٹریبونلز کی تشکیل کا ریکارڈ مانگا تھا۔

چیف جسٹس نے سلمان اکرم راجہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے مجھ پر اعتراض کیا تھا؟وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ میں نے اپنی ذاتی حیثیت میں اعتراض نہیں کیا تھا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ عدالت کو بہت سکینڈلائز کیا جا چکا ہے، اب بہت ہو چکا،نیاز اللہ نیازی کو جزوی ریلیف بھی ملا اس کے باوجود اعتراض کررہے ہیں۔