پی ٹی آئی میں گروپنگ کی خبروں میں شدت کب اور کیوں آئی ۔۔۔؟ محمد جنید نے اہم انکشاف کر دیا

 پی ٹی آئی میں گروپنگ کی خبروں میں شدت کب اور کیوں آئی ۔۔۔؟ محمد جنید نے ...
  پی ٹی آئی میں گروپنگ کی خبروں میں شدت کب اور کیوں آئی ۔۔۔؟ محمد جنید نے اہم انکشاف کر دیا
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )  پی ٹی آئی میں گروپنگ کی خبروں میں شدت  کب اور کیوں  آئی ۔۔۔؟ سینئر اینکر محمد جنید نے اس حوالے سے  اہم انکشاف کر دیا ۔ محمد جنید نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی میں گروپنگ کی خبروں میں شدت اس وقت آئی جب شیرافضل مروت کو پارٹی میں سائیڈ لائن کردیا گیا ، شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ انہیں عمران خان سے ملاقات کا پیغام ملا ہے وہ ملک سے باہر ہیں واپس آکر ملاقات کریں گے، جبکہ شاندانہ گلزار اور جنید اکبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے پیغام نہیں ملا ہے ۔

انہوں نے یہ تجزیہ نجی ٹی وی کے پروگرام”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

  محمد جنید نے تجزیئے میں مزید کہا کہ عالمی فورمز سے پی ٹی آئی کیلئے مثبت خبریں آرہی ہیں مگر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے کہا ہے کہ ورکنگ گروپ کی پاکستان سے متعلق رپورٹ ایک آزاد پینل کی سفارشات ہیں۔