سپریم کورٹ کا فیصلہ؛پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

سپریم کورٹ کا فیصلہ؛پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ...
سپریم کورٹ کا فیصلہ؛پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پرسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد جسٹس شاہد کریم پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نمبر ایک معطل ہو گیا،جسٹس شاہد کریم گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، نارووال، منڈی بہاؤالدین کیلئے الیکشن ٹریبونل تھے،اسی طرح جسٹس چودھری محمد اقبال پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نمبر دو بھی معطل ہو گیا،جسٹس چودھری محمد اقبال ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، پاکپتن، اوکاڑہ اور سرگودھا کیلئے الیکشن ٹریبونل تھے،جسٹس چودھری محمد اقبال خوشاب، فیصل آباداور چنیوٹ کیلئے الیکشن ٹریبونل مقرر تھے۔

جسٹس  انوارحسین پر مشتمل الیکشن ٹریبونل تین لاہور بھی معطل ہ وگیا،جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل چار بھی معطل ہو گیا،جسٹس سلطان تنویر احمدقصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ کیلئے الیکشن ٹریبونل مقرر تھے،جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل پانچ بھی معطل ہو گیا،جسٹس عاصم حفیظ بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور لودھراں کیلئے الیکشن  ٹریبونل تھے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر پر مشتمل الیکشن ٹریبونل چھ معطل ہو گیا،جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر ڈی جی خان، لیہ، مظفر گڑھ اور راجن پور کے الیکشن ٹریبونل تھے،اسی طرح جسٹس راحیل کامران شیخ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نمبر سات معطل ہو گیا،جسٹس راحیل کامران شیخ ملتان، بھکر، خانیوال، وہاڑی اور ساہیوال کے الیکشن ٹریبونل تھے،جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل الیکشن ٹریبونل آٹھ بھی معطل ہو گیا،جسٹس مرزا وقاص رؤف راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، میانوالی، سرائے عالمگیر کے الیکشن ٹریبونل تھے۔