مجھ سے افیئرکا پتہ چلنے پر جاوید اختر کی پہلی بیوی کافی تلخ ہو گئی تھیں، شبانہ اعظمی کا بیان

مجھ سے افیئرکا پتہ چلنے پر جاوید اختر کی پہلی بیوی کافی تلخ ہو گئی تھیں، ...
 مجھ سے افیئرکا پتہ چلنے پر جاوید اختر کی پہلی بیوی کافی تلخ ہو گئی تھیں، شبانہ اعظمی کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ ان کے اور جاوید اختر کے درمیان افیئر کا جب جاوید اختر کی پہلی بیوی ہنی ایرانی کو پتہ چلا تو وہ کافی مایوس اور تلخ ہوگئی تھیں، وہ سمجھنے لگیں کہ انھیں ٹھکرا دیا گیا ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ اس دوران کافی جھگڑے اور ناپسندیدہ صورتحال بھی پیدا ہوئی۔ تاہم میں خوش ہوں کہ میری زویا اور فرحان کے ساتھ بڑے اچھے تعلقات رہے اور میں اسکا کریڈٹ ہنی ایرانی کو دیتی ہوں، کیونکہ بچے چھوٹے تھے اور ہنی کےلیے یہ آسان تھا کہ وہ انھیں ہم سے دور کر دیتیں۔

لیکن انھوں نے ایسا کبھی نہیں کیا بلکہ انھوں نے بچوں کے ہمارے ساتھ رہنے کی حوصلہ افزائی کی۔ یہ انکی فیاضی تھی اور آج ہمارے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں۔ 

شبانہ اعظمی نے کہا کہ مجھے معلوم ہے آدھی رات کو بھی ہنی کو کسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ جاوید سے بات کرتی ہیں اور وہ جاتے ہیں۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ کسی قسم تلخی نہیں ہونی چاہیے، ہاں شروع میں وہ کافی تلخ تھیں۔ لیکن اب ایسے حالات ہیں کہ مجھے اس پر فخر ہے۔

مزید :

تفریح -