لونگ استعمال کریں، صحت مند رہیں

لونگ استعمال کریں، صحت مند رہیں
لونگ استعمال کریں، صحت مند رہیں
کیپشن: cloves

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہانگ کانگ (نیوز ڈیسک) لونگ قدرت کا وہ انمول تحفہ ہے جو قدیم طریقہ علاج اور جدید ہیلتھ سائنس میں برابر اہمیت اختیار کئے ہوئے ہے۔ برصغیر میں چند عشروں قبل لونگ کو بطور ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتے ہوئے اس کی باقاعدہ تشہیر کی جاتی تھی اور یہ سلسلہ آج بھی کسی نہ کسی شکل میں جاری ہے۔ پرانے وقتوں میں مختلف طبی مسائل کے حل کے لئے لونگ کے استعمال کی اہمیت کو آج جدید میڈیکل سائنس کے ذریعے ثابت کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ زیبائشی مصنوعات بنانے والی کمپنیاں بھی لونگ کو اہم ترین جزو کے طور پر اہمیت دیتی ہیں۔ یہاں ہم آپ کو لونگ کے 10 اہم فوائد سے روشناس کروانے جا رہے ہیں۔
جسم کو سن کرنے والی دوا: انجیکشن لگانے یا کسی سرجری کے لئے جسم پر لونگ والی جیل لگا دینے سے وہ حصہ سن ہو جاتا ہے، جس سے درد کا احساس نہیں ہوتا۔
دانتوں کی حفاظت اور تکالیف کا علاج: دانتوں کی حفاظت کے لئے آج دنیا بھر میں یوجینول کا استعمال کیا جا رہا ہے اور یہ مرکب (یوجینول) لونگ کے تیل میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ لونگ کا تیل دانتوں کی بیماریوں کے علاج میں بھی بہت موثر سمجھا جاتا ہے۔
یاداشت کی بہتری: معروف طبی ماہر سر ہالڈر کی تحقیق کے مطابق لونگ کے تیل کا استعمال یاداشت کو بہتر بناتا ہے۔
فوڈپوائزننگ (زہریلی خوراک): فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے ہونے والی تکالیف کے علاج کے لئے لونگ کا استعمال نہایت مفید ہے۔ لونگ کا تیل فوڈپوائزننگ کا سبب بننے والے بیکٹریا کا خاتمہ کرتا ہے۔
سانس کی تکالیف، ہرنیہ اور اسہال: لونگ میں شامل یوجینول ان تینوں اقسام کی بیماریوں کے لئے نہایت مفید ہے، اس کے استعمال سے مذکورہ امراض کا شکار ہونے پر چند منٹ میں افاقہ ہو سکتا ہے۔
جسمانی قوت کے لئے بنی مصنوعی خوراک کا قدرتی نعم البدل: سپن میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق لونگ کے اندر فربہ مائل خلیے پیدا کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہوتی ہے۔
انسولین کے نظام کی مضبوطی: ایک تحقیق کے مطابق روزانہ چند گرام لونگ کا استعمال متعدد بیماریوں سے بچاﺅ کا سبب ہے۔ لونگ انسولین میں تحریک پیدا کرتے ہوئے کولیسٹرول اور گلوکوز کی سطح کو10 سے 30 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔
اس کے علاوہ لونگ کے استعمال سے قوت مدافعت میں اضافہ، کینسر سے بچاﺅ اور کینسر کے پھیلنے کی رفتار کو سست کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -