حکومت میں ہونے کے باوجود (ن )لیگ کو پذیرائی حاصل نہیں: شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

حکومت میں ہونے کے باوجود (ن )لیگ کو پذیرائی حاصل نہیں: شاہد خاقان عباسی نے ایک ...
حکومت میں ہونے کے باوجود (ن )لیگ کو پذیرائی حاصل نہیں: شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر ( ڈیلی پاکستان آن لائن )عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نےایک بار پھر  مسلم لیگ (ن) کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ (ن )لیگ سے کوئی ناراضی نہیں ہے،لیکن  حکومت میں ہونے کے باوجود (ن )لیگ کو پذیرائی حاصل نہیں۔

"جنگ "  کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کی باتیں پارلیمان کے اندر ہونی چاہئیں، جو باتیں ہو رہی ہیں کیا وہ عوام اور پاکستان کے لیے ہیں؟عوام اور ملک کی پرواہ کسی کو نہیں، سندھ کے عوام 6 کینالوں کے معاملے پر پریشان ہیں۔

انہوں نے مزید  کہا کہ سکھر میں تنظیم سازی کے لیے پہنچے ہیں، مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔