شہباز شریف فیملی اثاثہ جات منجمدکرنے کیخلاف دائردرخواست پرفریقین کے وکلا بحث کیلئے دوبارہ طلب

شہباز شریف فیملی اثاثہ جات منجمدکرنے کیخلاف دائردرخواست پرفریقین کے وکلا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف خاندان کے اثاثہ جات منجمدکرنے کے خلاف دائردرخواست پرفریقین کے وکلا کو بحث کے لئے دوبارہ طلب کرتے ہوئے سماعت 18 جون پر ملتوی کردی،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کی گئی ہے،نیب کی جانب سے شہباز شریف کی درخواست پر جواب جمع کروایا جاچکا ہے،نیب کا موقف ہے کہ شہباز شریف نے اپنی بیویوں کے نام پر جائیدادیں بنا رکھی ہیں، شہباز شریف فیملی جائیدادوں کے ذرائع بتانے میں ناکام رہی،منی لانڈرنگ ایکٹ اور فنانس ایکٹ کے مطابق جائیدادوں کے ذرائع بتانا لازم ہے،جبکہ شہباز شریف کے وکلاء کا موقف ہے کہ انوسٹی گیشن کے دوران اثاثے منجمد نہیں کئے جاسکتے، شہباز شریف،سلمان شہباز سمیت دیگر کے اثاثے منجمد کرنے کے عدالتی حکم پر نظر ثانی کی جائے۔
وکلاء طلب

مزید :

صفحہ آخر -