وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے صفائی کے ناقص انتظامات پرچیف ایگزیکٹو ایل ڈبلیو ایم سی کو عہدے سے ہٹادیا

وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے صفائی کے ناقص انتظامات پرچیف ایگزیکٹو ایل ڈبلیو ...
وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے صفائی کے ناقص انتظامات پرچیف ایگزیکٹو ایل ڈبلیو ایم سی کو عہدے سے ہٹادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی دارلحکومت میں صفائی کے ناقص انتظامات پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران علی سلطان کو عہدے سے ہٹا دیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرا علیٰ عثمان بزدارنے بغیر پروٹوکول لاہو ر شہر کا دورہ کیا، دورے کے دوران وزیر اعلیٰ کی جانب سے شہر کے بعض علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔
عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لاہور میں صفائی کے حوالے سے کچھ عرصے سے شکایات مل رہی تھیں،صفائی کی خراب صورتحال دیکھ کر ایل ڈبلیو ایم سی کا رکردگی پر افسوس ہوا۔ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کاغذی کارروائیاں نہیں چلیں گی اورصفائی کے حوالے سے بھی کسی معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،جو افسر عوامی مسائل حل نہیں کرسکتا وہ پنجاب چھوڑ دے۔