سندھ حکومت پانی چوری کرنے والے وڈیروں کی سرپرستی کر رہی ہے ، فردوس عاشق اعوان کا الزام 

 سندھ حکومت پانی چوری کرنے والے وڈیروں کی سرپرستی کر رہی ہے ، فردوس عاشق ...
 سندھ حکومت پانی چوری کرنے والے وڈیروں کی سرپرستی کر رہی ہے ، فردوس عاشق اعوان کا الزام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صوبوں میں پانی کی تقسیم پر سیاست کرنے والے حقائق کے منافی باتیں کر رہے ہیں،حقیقت یہ ہے کہ سندھ کی حکومت پانی چوری کرنے والے وڈیروں کی سرپرستی کر رہی ہے۔

 راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 'خدمت آپ کی دہلیز پر' پروگرام کے تحت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  پنجاب پر انگلیاں اٹھانا بند کریں اور سندھ کارڈ فارمولا سے باز آ جائیں کیونکہ یہ قومی سلامتی کے لئے خطرناک ہے،پنجاب چاہتا ہے کہ ارسا فعال کر دار ادا کرے اور ٹیلی میٹری سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے تاکہ پانی کی تقسیم کا کوئی جھگڑا ہی نہ پیدا ہو۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سرزمین پر پانی ہیڈ مرالہ سے تونسہ تک 2600 مربع میل کا سفر کرکے سندھ داخل ہوتا ہے اور اس عمل صرف چھ فیصد پانی ضائع ہوتا ہے، سندھ میں پانی 600 مربع میل کے علاقہ میں بہتا ہے جبکہ سندھ میں 39 فیصد پانی ضائع ہوتا ہے جو دراصل سندھ کے وڈیرے چوری کرتے ہیں اور ان کو سندھ کی صوبائی حکومت کی سرپرستی حاصل یے، پنڈی دل ہے اور آکسیجن سیچوریشن فل لیول پر ہے اور تمام شریانیں پوری طرح کھلی اور فعال ہیں،ہر ایشو پر وزیر اعظم عمران خان لیڈ کر رہے ہیں اور ملک اب معاشی استحکام اور ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں سے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا گیا ہے،ملک کا دہشتگردی سے جڑا تعارف ختم ہوا، اب سیاحت کا تعارف شروع ہوا ہے جس کے لئے صفائی ناگزیر ہے، آج قوم میں اچھا وقت ہے، ڈپلومیٹک کور پاکستان کے متعلق اچھی خبریں اپنے ملکوں کو دے رہی ہے،پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے عمران خان کا قائدانہ کردار ہے ، ملک خودکفالت اور معاشی آزادی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

معاون خصوصی پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کے حق پر کسی کو ڈاکہ نہ ڈالنے دیں گے،اگر ضرورت پڑی تو اپنوں کے خلاف بھی کارروائی کریں گے، تحریک انصاف کی حکومت یکساں احتساب کرے گی اور اس معاملے میں کسی قسم کی تفریق نہیں کی جائے گی جبکہ اس سے پہلے شاہی خاندان بندر بانٹ کرتے تھے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری کے اقتدار کے خواب زمیں بوس ہو گے ہیں، اب اصل مقابلہ ن اور ش لیگ کے درمیان ہے، اب جعلی راجکماری کہ تمام تر توانائیاں کا مرکز ان کے چچا ہیں،حقیقت یہ ہے کہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے۔