پولیس آپریشن، نان کسٹم پیڈ سامان ضبط، تحقیقات شروع

پولیس آپریشن، نان کسٹم پیڈ سامان ضبط، تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور، روجھان(نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) پولیس تھانہ گوٹھ مزاری نے چیک پوسٹ شاہوالی پر بس الحکمت اور نان کسٹم سامان سمیت قبضہ میں لے لی۔پولیس کا کہنا  ہیکہ بس کی دوران تلاشی 37 ڈبے سگریٹ پلاٹینیم،4 ڈبے سگریٹ پائن،15پیکٹ گٹکا چھالی، 24 عدد باتھ صابن،7گٹو خشک پاوڈر دودھ،6گٹو کپڑہ پیرا شوٹ،3 گٹو تار ویلڈنگ،19 گٹو تار ویلڈنگ اور2 گٹو موٹر سولر برآمد کر لیے گئیاس موقع پر ایس ایچ او تھانہ گوٹھ مزاری کا کہنا تھا کہ ڈی پی او راجن پور کیپٹن (ر)دوست محمد کی زیر کمانڈ غیر قانونی طور پر سامان کی سمگلنگ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔