عدلیہ مخالف بیان پر ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے غیر مشروط معافی مانگ لی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے عدلیہ مخالف بیان پر غیرمشروط معافی مانگ لی۔
نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق مصطفی کمال نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بیان حلفی جمع کرا دیا، مصطفیٰ کمال نے بیان میں کہا ہے کہ تمام ججز خصوصاً اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا دل سے احترام کرتا ہوں،عدلیہ اور ججز کی ساکھ متاثر کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا، بالخصوص 16مئی کی پریس کانفرنس پر غیرمشروط معافی چاہتا ہوں۔