بودلہ ٹاؤن ‘ سکریپ کے سامان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی‘ ہزاروں مالیت کا سامان جل کر راکھ
ملتان(وقائع نگار) بودلہ ٹاؤن میں سکریپ کے سامان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی‘ ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ گاڑیوں کی بروقت(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )
کارروائی نے مزید نقصان ہونے سے بچا لیا اس بارے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ نیو ملتان کے علاقہ بودلہ ٹاؤن میں قائم ایک سکریپ کے گودام میں اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں وہاں پڑے ہوئے جوسز کے خالی ڈبوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔