عمران خان اور بابراعوان کی بنی گالہ میں اہم ملاقات‘پانامہ کیس کے حوالے سے تبادلہ خیال

عمران خان اور بابراعوان کی بنی گالہ میں اہم ملاقات‘پانامہ کیس کے حوالے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اورسینیٹربابراعوان کے درمیان گزشتہ روزبنی گالہ میں اہم ملاقات ہوئی ،ملاقات میں پانامہ کیس کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔عمران خان نے اس موقع پرامیدظاہرکی ہے کہ عدالت عظمیٰ بہت جلدعوامی توقعات کے مطابق جلدفیصلہ سنانے والی ہے اورتحریک انصاف کی یہ بہت بڑی کامیابی ہے کہ عوام کوسڑکوں پرلاکرملکی تاریخ میں پہلی باروزیراعظم کوعدالت میں تلاشی پرمجبورکردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس پرعدالت کاجوبھی فیصلہ آئے گااس کے ملکی سیاست پردوررس اثرات مرتب ہوں گے ۔
عمران ‘بابر اعوان ملاقات

مزید :

علاقائی -