پاکستانی نوجوانوں کو اسلامی اقدار کے فروغ کیلئے بھی کام کرنا چاہئے:مشتاق احمد خان

پاکستانی نوجوانوں کو اسلامی اقدار کے فروغ کیلئے بھی کام کرنا چاہئے:مشتاق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر )شانگلہ ٗجماعت اسلامی خیبر پختون خوا کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوانوں کو پاکستان میں اسلامی اقدار کی فروغ کیلئے کام کرنا چاہیے اگر نوجوان اپنی زندگی میں فکر اسلام اور پاکستان میں دین کی سربلندی کیلئے کام کریں تو پاکستان بہت جلد تعمیر و ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گا اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان خلفہ راشدہ دور کی یاد تازہ کرے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کے روز الوچ شانگلہ میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے صدر اور دیگر یوتھ کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مشتاق احمد خان نے کہا کہ ملک میں کرپشن ،بد امنی،دہشت گردی،لوڈ شیڈنگ،بے روزگاری،فحاشی عروج پر ہے،کسی کی مال و جان کی تحفظ نہیں،ریاست اپنی زمہ داریوں کو نبھانے میں ناکام ہو چکی ہے،اس ملک کے نوجوانوں کو تعمیر کا موقع دیا جائے تو وہ دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں،امریکہ کی گود میں بھیٹھ کر ڈرون حملوں کی اجازت وہ فارمولا تھا جس نے ملک کوتباہ ویران کردیا،اب موقع ہے کہ نوجوان اٹھ کر اسکو سمجھنے کی کوشیش کریں جو اسلام نے بتایا ہے اسلام،سنت اور قران کے مطابق زندگی گذارنا ہم سب کا فرض ہے ،حلف برادری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی شانگلہ کے ضلعی امیر نجم اللہ نے کہا کہ اسلامی انقلاب لاینگے،اسلامی نظام رایج کرنے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،یوتھ لیڈرشپ سے متوقع امید میں اس ملک کا تقدیر بدلنے کا راز پنہاں ہے ۔حلف برادری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی یوتھ ونگ شانگلہ کے صدر حاجی واقف شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ یوتھ کی صلاحیتوں سے فایدہ اٹھا کر ہم اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں نوجوان ملک کی سیاست میں نمایاں انقلاب لا سکتے ہیں اور اس موجودہ سیاسی صورتحال میں کرپشن کے خاتمے کیلئے نوجوان کردار ادا کریں نوجوان ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں ۔حلف برادری تقریب سے جماعت اسلامی شانگلہ کے جنرل سیکرٹری حاجی شیر امان اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔
پورن(نامہ نگار)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے جے آئی یوتھ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی یوتھ علامہ اقبال اور قائد اعظم کے مشن کو تکمیل تک پہنچائے گی، ملک کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے بحرانوں کا شکا ر ہے ، وسائل پر کرپٹ مافیا کا قبضہ ہے ،جماعت اسلامی نے یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کرکے حقیقی جمہیوریت کا ثبوت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں پختونوں کے ساتھ ناروا سلوک قومی یکجہتی کے لئے خطرناک ہے۔، سندھ اور پنجاب حکومتوں کی پختون دشمن پالیسیوں کے نتیجے میں ملی اتحاد خطرے میں ہے ،پٹرولیم مصنوعات میں باربار اضافہ عوام پر معاشی ایٹم بم گرانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس میں ملوث سیاست دان پاکستان کے لئے درد سر ہے ،نوجوان خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے لئے جدوجہد تیز کریں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں خاندانی اور جاگیردار مافیا بن چکی ہیں ،سیاسی پارٹیوں پر موروثی سیاست دان مسلط ہیں ،فاٹا اصلاحات کو وفاقی کابینہ سے منظور کروانا جماعت اسلامی کی طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے ،تعلیم روزگار اور کھیل کے میدان اور جرائم سے پاک معاشرہ نوجوانوں کا حق ہے ،جماعت اسلامی نوجوانوں کی مقبول ترین پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 ء کے انتخابات میں نوجوانوں کی طاقت کے بل بوتے پر انقلاب لائیں گے۔ بڑے بڑے شمولیتی جلسوں اور یوتھ کی بھر پوت کامیاب انتخابات سے ثابت ہوتا ہے کی مستقبل جماعت اسلامی کا ہے۔ پروگرام سے ضلعی امیر نجم اللہ جنرل سیکرٹری شیر امان ، جے آئی یوتھ شانگلہ کے صدر واقف شاہ پورن سب ڈیوژن کے امیر مولانا نوراللہ نے بھی خطاب کئے پروگرام میں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ جس میں یوتھ کی منتخب کابینہ سے حلف بھی لیا گیا۔

تیمرگرہ ( بیو رورپور ٹ )جماعت اسلامی کے صوبا ئی امیر مشتاق احمد خان نے کہا کہ مرکز ی حکومت کی تمام پا لیسیاں ناکام ہو چکی ہے ،پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے مہنگا ئی کا طو فان آئیگا ، ایف سی آر کا خا تمہ نئے دور کا اغاز ہے جو قبا ئلی عوام کی جد و جہد سے ممکن ہوا ،پنجاب اور سند ھ میں بے گناہ پختونوں کے سا تھ ذیادتی ملکی نظر یاتی سر حدات پرحملہ ہے اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو جماعت اسلامی راست اقدام پر مجبور ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جما عت اسلامی کے ضلعی سیکر ٹر یٹ بلا مبٹ میں کار کنوں کے ما ہانہ تر بیتی اجتماع سے خطاب میں کیا ،اجتماع سے ضلعی امیر مولانا اسدااللہ ،جنرل سیکر ٹری سید مشر ف شاہ نے بھی خطاب کیا ۔صوبا ئی امیر مشتا ق احمد خان نے کہا وفاقی کا بینہ نے خوا تین کی عام انتخابات میں 10فیصد نمایند گی لازمی قرارد ینے کے بعد جماعت اسلامی خوا تین کی عام انتخابا ت میں شر کت پو رے صو بہ خصوصا ملا کنڈ ڈو یژن کے تمام اضلاع میں یقینی بنا ئی گی انہوں نے مرکزی حکومت کی پا لیسیوں کو ہد ف تنقید بنا تے ہو ئے کہا کہ پیٹرو لیم مصنوعات کی ذیادہ تر پیدوار مقامی سطح پر ہو نے کی با و جو د حکومت کی جانب حالیہ اضا فہ سے مہنگا ئی کا طوفان آئیگا، پیٹر ول میں حکومت فی لیٹر 50روپے کمارہی ہے، انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کار وبار اور ایکسپور ٹ بڑھانے کی بجا ئے ٹیکسوں اورقرضوں سے نظام چلارہی ہیں ،غلط پالیسیوں کی و جہ سے بازار ،ہسپتال اور مزارت محفوظ نہیں اور دنیا پا کستان کو دھماکستان کہہ رہی ہے ،بد امنی کے واقعات کے بعد پختونوں کے خلا ف کر یک ڈاون نا انصا فی کی انتہاہے ،15سال تک پختون خواہ کے عوام دہشت گردی دہشت گردی سے براہ راست متاثر ہو رہے ہیں ،مگر امن کے قر بانیاں د ینے والوں کوآج دہشت گرد کہا جارہا ہے ،سند ھ اور پنجاب حکومت کی جا نب مزدوروں اور چھو ٹے کاروباری افراد کے خلا ف کاراوائی ،پکڑدھکڑ ،پو لیس کی جانب سے رشوت کی مانگ جیسے واقعات سے ملک کا نظر یاتی اساس براہ راست متا ثر ہو رہا ہے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے روز اول سے ایف سی آر کے خا تمے حوالے جد و جہد کی اور اس وقت جے آئی قبا ئل کی مقبول تر ین سیاسی قوت بن چکی ہے ،انہوں نے کہا کہ صو بہ کے مختلف اضلاع میں 50شمولیتی جلسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس سے مرکزی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق خطاب جبکہ اسی سلسلے میں دیر لویر میں 9اپر یل کو بڑا جلسہ منعقد کیا جائیگا، 30اپر یل کو پشاور میں علما ء کنونشن کا انعقا دکیا جارہاہے ،انہوں نے کہا کہ حالیہ یو تھ انٹرا پار ٹی انتخابات میں جے آئی یو تھ کے 10ہزار عہدیدار منتخب جبکہ 10لاکھ نو جوانوں نے اس عمل میں حصہ لیا جو کہ نو جوانوں کی حامل سب سے بڑی سیاسی قو ت ہے ان نوجوانوں کے لئے تر بیتی پر وگراموں کا اغاز اسی مہینے ہو گا۔