پی ایس ایل فائنل،عمران خان انکلوژر کا ٹکٹ فری کیا جائے:سربراہ پی ٹی آئی کی خواہش
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان انکلوژر کا ٹکٹ فری کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونیوالے پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے خواہش کی کہ عمرا ن خان انکلوژر کا ٹکٹ فری کیا جائے ۔
پشاور زلمی کیلئے بڑا دھچکا ، شاہد آفریدی زخمی ہونے کے باعث فائنل سے باہر
انہوں نے کہا کہ اتنے عرصے بعد پاکستان میں کرکٹ لوٹی ہے اور 12,12 ہزار روپے کا ٹکٹ کرکٹ ڈیوانوں کے ساتھ زیادتی ہے۔پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ ان سے منسوب انکلوژر کا ٹکٹ فری کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو ایلیٹ کا ایونٹ بنادیا گیا ہے۔یاد رہے کہ لاہو رمیں قذافی سٹیڈیم کے فائنل کے فیصلے کو عمران خان پاگل پن قراردے چکے ہیں۔