ملائیشیا نے شمالی کوریا کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا، 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

ملائیشیا نے شمالی کوریا کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا، 48 گھنٹوں میں ...
ملائیشیا نے شمالی کوریا کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا، 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالا لمپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی کوریا کے ڈکٹیٹر کم جونگ ان کے بھائی کے ملائیشیا میں قتل کے بعد دونوں ملکوں میں شدید کشیدگی کی فضا قائم ہے اور اب حالات سفارتی تعلقات کے انقطاع کی طرف بڑھتے ہوئے محسوس ہو رہے ہیں کیونکہ ملائیشیا نے کورین سفیر کو ملک بدر کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے ملائیشیا میں تعینات سفیر کانگ چول کو ملائیشین حکومت نے نا پسندیدہ شخصیت قرار د یتے ہوئے انہیں اگلے 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ گزشتہ روز بھی ملائیشیا کی جانب سے شمالی کورین شہریوں کی اپنے ملک میں ویزہ فری انٹری بند کردی گئی تھی۔
واضح رہے کہ کچھ روز پہلے شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کو کوالالمپور ایئر پورٹ پر 2 خواتین نے زہر دے کر قتل کردیا تھا جس کے باعث دونوں ملکوں میں شدید کشیدگی کی فضا قائم ہوچکی ہے، کورین حکومت اس قتل کا براہ راست الزام ملائیشین حکومت پر لگا رہی ہے۔