پی ایس ایل فائنل، عمران خان کو دعوت نامہ موصول، شرکت سے معذرت کرلی

پی ایس ایل فائنل، عمران خان کو دعوت نامہ موصول، شرکت سے معذرت کرلی
پی ایس ایل فائنل، عمران خان کو دعوت نامہ موصول، شرکت سے معذرت کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پی ایس ایل فائنل کا دعوت نامہ موصول ہو گیا تاہم انہوں نے تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے عمران خان کو پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے دعوت نامہ بھجوایا تھا جو انہیں موصول ہوگیا ہے۔ دعوت نامہ موصول ہونے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ فائنل میں مدعو کرنے پر چیئرمین پی سی بی کا مشکور ہوں لیکن پی ایس ایل فائنل دیکھنے کیلئے لاہور جانے سے قاصر ہوں۔
انہوں نے کہا میری نیک تمنائیں کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں اور پی ایس ایل فائنل کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کیلئے دعا گو ہوں۔ امید ہے کہ شائقین کرکٹ کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -