سندھ اسمبلی میں 161 ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا

سندھ اسمبلی میں 161 ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں 161 ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے کاسٹ کیے جانے والے تمام ووٹ درست قرارپائے،صوبائی الیکشن کمشنر محمد یوسف خٹک نے پریزائیڈنگ افسرکے فرائض سرانجام دیے،متحدہ قومی موومنٹ کے 4 اورپیپلزپارٹی کا ایک رکن بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہ کرسکے۔ سینٹ انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے 166 ووٹرز کے لئے چاروں کیٹیگریز میں آٹھ سو بیلٹ پیپرز چھپوائے تھے تاہم سینیٹ الیکشن کے لیے پیپلزپارٹی متحدہ قومی موومنٹ سمیت دیگرپارٹیوں کے 161 ووٹرز نے خفیہ حق رائے دیہی کے ذریعہ سندھ سے سینیٹ کی بارہ نشستوں پر بارہ سینیڑز کا انتخاب کیا اورسندھ اسمبلی میں کاسٹ کیے گئے تمام 161ووٹ درست قرارپائے ۔ سینٹ انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز، بیلٹ باکس اور دیگر انتخابی سامان علی الصبح سندھ اسمبلی لایا گیا تھا ، پولنگ اسٹیشن سندھ اسمبلی میں ووٹرز کی سہولت کے لئے دو پولنگ بوتھ بنائے گئے. سینٹ کے انتخابی عمل کے لیے پریزائیڈنگ افسر کے فرائض صوبائی الیکشن کمشنر محمد یوسف خٹک نے ادا کیے ۔ پریزائیڈنگ آفیسر کی معاونت کے لئے الیکشن کمیشن کے چھ سینئر افسران پولنگ افیسرز نے زمہ داری ادا کی پولنگ آفیسرز میں سید ندیم حیدر، علی اصغر سیال، رشید بھٹی، سائیں بخش چنہڑ، محمد یوسف، امتیاز کلہوڑو شامل تھے۔متحدہ قومی موومنٹ کے عدنان احمد ، خالد بن ولایت ، عادل صدیقی، خالد افتخار جبکہ پیپلزپارٹی کے اویس مظفرٹپی ملک سے باہرہونے کی وجہ سے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے ، پیپلزپارٹی کے دوارکان سندھ اسمبلی سرداراحمد علی خان پتافی ، اورمیرہزارخان بجارانی کے انتقال کے باعث دونشستیں خالی قراردی گئی تھیں۔