بابر اور محمد نبی کی عمدہ پارٹنر شپ، کراچی کنگز، پشاور کیخلاف 6وکٹوں سے کامیاب 

  بابر اور محمد نبی کی عمدہ پارٹنر شپ، کراچی کنگز، پشاور کیخلاف 6وکٹوں سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں جاری ایچ  بی ایل پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں کراچی کنگز  نے پشاور زلمی کو چھ  وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 189 رنز کا ہدف 3 گیندیں قبل4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔35 گیندوں پر 67 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے پر کراچی کنگز کے محمد نبی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا  ایونٹ کے  13 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا  پشاور زلمی کے ابتدائی تین کھلاڑی صرف 34 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ کامران اکمل 17 گیندوں پر 21 رنز بنا کر آٹ ہوئے شعیب ملک  صرف ایک رن بنا کر  محمد الیاس  کی گیند پر   ایل بی ڈبلیو آٹ ہوگئے۔پاور پلے میں ہی اپنی تین وکٹوں کھونے کی وجہ سے پشاور زلمی کی  بیٹنگ لائن دبا کا شکار ہوگئی اورنوجوان بیٹسمین حیدر علی بھی 9 رنز بنا کرچلتے بنے۔ایسے میں  شرفین ردر فورڈ نے انگلش آلرانڈر روی بوپارا کا خوب ساتھ دیا اور دونوں بیٹسمینوں نے ٹیم کا مجموعہ 69 سے 151 پر پہنچا دیا۔اس دوران روی بوپارا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی ، انہوں نے  ایک چھکا اور چھ  چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔تین چھکوں اور تین چوکوں پر مشتمل 46 رنز کی اننگز کھیلنے والے ردر فورڈ محمد الیاس کا شکار بنے۔ادھر ڈین کرسچن نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 6کی  تاریخ  کا مہنگا ترین اوور کروایا،ڈین کرسچن نے اپنے آخری اوور میں 32 رنز دئیے انہیں نوجوان عماد  بٹ نے چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔ وہ 7 گیندوں پر 27 رنزبناکر ناٹ آٹ رہے۔پشاور زلمی نے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان 188 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کے محمد الیاس اور عباس آفریدی نے 2،2 جبکہ ڈین کرسچن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز

مزید :

صفحہ اول -