ن لیگ ایم کیو ایم کیو ایم کو پورٹ اینڈ شپنگ اور آئی ٹی کی وزارت دینے پر رضا مند ہوگئی

ن لیگ ایم کیو ایم کیو ایم کو پورٹ اینڈ شپنگ اور آئی ٹی کی وزارت دینے پر رضا مند ...
ن لیگ ایم کیو ایم کیو ایم کو پورٹ اینڈ شپنگ اور آئی ٹی کی وزارت دینے پر رضا مند ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایم کیو ایم پاکستان کو وفاقی کابینہ کے پہلے مرحلے میں دو وزارت دینے کے معاملات طے ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے ایم کیو ایم کی خواہش پر اسے پورٹ اینڈ شپنگ اور آئی ٹی کی وزارت دینے پر حامی بھر لی ہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کی مشاورت سے دونوں وزیروں کے نام دے گی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے سینئر رہنما سید مصطفیٰ کمال، سید امین الحق اور جاوید حنیف میں سے دو کے نام فائنل کئے جائیں گے۔