پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 11 ویں روز بھی بند،بارڈر پر صورتحال کشیدہ

خیبر (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور افغانستان کی طورخم تجارتی گزرگاہ آج 11 ویں روز بھی بند ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے کسٹم حکام کے حوالے سے بتایا کہ پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے یومیہ 30 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متنازع حدود میں تعمیرات پربارڈر پر صورتحال حالات کشیدہ ہے تاہم طورخم بارڈر پر فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم ٹرانزٹ ٹرمینل کو کارگو گاڑیوں سے خالی کردیا گیا اور افغانستان جانے والے مسافروں کو بھی طورخم بازار سے واپس کردیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ سرکاری محکموں کے اہلکاروں کو پہلے ہی لنڈی کوتل منتقل کیاجاچکا ہے، طورخم سرحدی گزرگاہ اور مضافات میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، پاک افغان سرحد پر فورسز کے اضافی دستے تعینات ہیں۔