گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سندس فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں سندس فاﺅنڈیشن اور جی سی یو بلڈ ڈونیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام خون کے عطیات جمع کرنے کے لیے خصوصی بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا،جس میں طلباءوطالبات سمیت اساتذہ نے بھی بڑ ھ چڑھ کرحصہ لیا ۔
اور تھیلیسیما کے شکار بچوں کے لیے 125سے زائد خون کی بوتلیں عطیہ کیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان نے کیمپ کا دورہ کیا اور خون کا عطیہ دینے والے طالبعلموں کی حوصلہ افزائی کی پروفیسرڈاکٹر محمد خلیق الرحمان کا کہنا ہے کہ اس دنیا میں سب سے بہترین عمل کسی کی جان بچانے کی کوشش کر نا ہے اور خون کے عطیات دینے سے مختلف بیماریوں سے لاحق ہزاروں مریضوں کی جان بچائی جا سکتی ہے۔