پیپلز پارٹی آزادی اظہار رائے پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی،بلاول

پیپلز پارٹی آزادی اظہار رائے پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی،بلاول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                    کراچی(آئی این پی)ّپیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادی اظہار رائے پر کوئی سمجھوتا برداشت نہیں کرے گی اور کسی بھی حملے کی صورت میں صحافی برادری کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہوگی۔ہفتہ کو عالمی پریس فریڈم ڈے کے حوالے سے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورصحافی برادری نے گزشتہ چار دہائیوں سے مل کر مارشل لاءاور صحافت کیخلاف پابندیوں کا مقابلہ کیا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ آزاد صحافت کی جدوجہدنے جمہوریت کی مضبوطی اور آئین کی پاسداری میں اہم کرادار ادا کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے صحافیوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی ہمیشہ مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل ضیاءکی آمریت کے دوران پھیلنے والا کلاشنکوف کلچر آج بھی معاشرے کے ہر پر امن طبقے کو متاثر کررہا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -