میٹرو اور فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام کے درمیان معاہدے پر دستخط

میٹرو اور فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام کے درمیان معاہدے پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)فوڈ و نان فوڈ کے شعبے میں سرکردہ عالمی ہول سیل کمپنی میٹرو نے پاکستان میں غذائی قلت کے خاتمے کیلئے تعاون کی غرض سے فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام کے ٹیم لیڈر Stuart King,اور میٹرو پاکستان کے ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز پرویز اختر نے معاہدے پر دستخط کئے جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر لاہور سہیل خواجہ،پارلیمینٹیرین،دونوں اداروں کے نمائندگان اور دیگر معروف شخصیات بھی موجود تھیں۔بھوک اور غذائی قلت دنیا بھر اور بالخصوص پاکستان میں بڑے مسائل میں شامل ہیں،اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی ایک رپورٹ کے مطابق 20کروڑ سے زائد آبادی والے ملک پاکستان میں گندم کی زائد پیداوار اور فوڈ سرپلس ہونے کے باوجود 60فیصد افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔میٹرو دنیا بھر اور پاکستان میں مستحکم ترقیاتی مقاصد SDG #2,کیلئے انتہائی فعال کردار ادا کررہا ہے جس میں بھوک کے خاتمے،غذائی تحفظ کی فراہمی،غذایت کی بہتری اور مستحکم زراعت کو فروغ دینے جیسے اقدامات شامل ہیں۔اسی تناظر میں میٹرو پاکستان اپنے ہول سیل نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان میں غذائی قلت کے خاتمے کیلئے فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام کے ساتھ اشتراک کررہا ہے۔اس موقع پر فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام کے ٹیم لیڈر Stuart King,نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام کی کامیابی کیلئے مارکیٹ میں گندم اور کھانے میں استعمال ہونے والے تیل کی مسلسل دستیابی انتہائی اہم ہے اور لوگوں کی ان اشیاء تک رسائی کو ممکن بنانا بھی ضروری ہے اور ہم میٹرو کے ساتھ اشتراک کے ذریعے ان مقاصد کے مزید قریب ہوسکیں گے۔