میچ فکسنگ پر بیان کیوں بدلا؟ عطاءالرحمان 20 سال بعد بول پڑے، وسیم اکرم، راشد لطیف اور عامر سہیل کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے

میچ فکسنگ پر بیان کیوں بدلا؟ عطاءالرحمان 20 سال بعد بول پڑے، وسیم اکرم، راشد ...
میچ فکسنگ پر بیان کیوں بدلا؟ عطاءالرحمان 20 سال بعد بول پڑے، وسیم اکرم، راشد لطیف اور عامر سہیل کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں بڑے میچ فکسنگ سکینڈل کے اہم کردار سابق فاسٹ باﺅلر عطاءالرحمان نے 20 سال بعد جسٹس قیوم کمیشن کے سامنے بیان بدلنے کی وجوہات بتاتے ہوئے وسیم اکرم، راشد لطیف اور عامر سہیل پر سنگین الزامات عائد کر دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عطاءالرحمان نے کہا کہ میں نے سابق کپتان وسیم اکرم کے کہنے پر بیان بدلا تھا اور میں اس وقت تک چپ نہیں بیٹھوں گا جب تک وسیم اکرم خود دنیا کو نہیں بتائے گا کہ میں نے عطاءالرحمان کو بیان بدلنے کا کہا تھا، وسیم اکرم کی وجہ سے میرا کیرئیر تباہ ہو گیا، مجھ سے جو بیان حلفی لکھوایا گیا اس میں عامر سہیل اور راشد لطیف بھی شامل تھے جنہوں نے کہا تھا کہ وہ بھی اس پر دستخط کریں گے لیکن بعد میں اسے لیک کر دیا گیا۔
عطاءالرحمان نے کہا کہ یہ سب لوگ کہتے ہیں کہ ہم بہت نیک پارسا اور محب وطن ہیں، پہلے مجھے یہ بتائیں کہ انہیں جب معلوم تھا کہ وسیم اکرم میچ فکسنگ میں ہے، اس کے باوجود بھی ان کی کپتانی میں وسیم اکرم نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ کھیلا یا نہیں؟ میڈیا ان سے پوچھے، یہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو جواءلیگ کہتے تھے اور پھر اسے جوائن بھی کر لیا، یہ صرف اپنے مقصد کیلئے کام کرتے ہیں اور وطن کیلئے کچھ بھی نہیں ہے۔

مزید :

کھیل -