وزیر اعظم معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے کوشاں ہیں،صفدر بٹ

  وزیر اعظم معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے کوشاں ہیں،صفدر بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر)  تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر صفدر علی بٹ نے وزیراعظم عمران خان کے ملکی معاشی حالات کو گرداب سے نکالنے کیلئے سنجیدہ اور عوام دوست اقدامات کو مستقبل میں ملکی معیشت کے روشن دور کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا وزیر اعظم عمران خان ملکی داخلی کاروباری صورتحال کو مشکلات سے بچانے اور تاجر دوست فیصلوں کے ذریعے معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے محنت کررہے ہیں۔

 وبا اور بحران کا یہ مشکل دور ہمت حوصلے اور صبر کے ساتھ گزار کر ہی  نئی روشن صبح میں داخل ہوں گے۔

 پاکستان کے جغرافیائی معاشی حالات اور ہمسایہ ممالک میں وبا کی خوفناک لہر نے خطے کو سنگین معاشی بحران سے دوچار کر رکھا ہے۔ پاکستان کے معاشی استحکام معاشرتی حالات کی بہتری میں عوام الناس کو وبا کو سنجیدہ لیتے ہوئے خود بھی اس کے مہلک اثرات سے بچیں اور دوسروں کو بھی اس سے محفوظ رہنے کی تلقین کریں۔