ایکسائز پولیس کی بڑی کارروائی،300 کلو گرام چرس برآمد

ایکسائز پولیس کی بڑی کارروائی،300 کلو گرام چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاو لہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائی میں محکمہ ایکسائز پولیس ڈسٹرکٹ سینٹرل کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر ظہورِ احمد مزاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناظم آباد کے علاقے میں پارک کی گئی کار سے 300 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔کار نمبر بی- 6118 کو قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ انسداد منشیات وحید شیخ نے بتایا ہے کہ جلد کار کے مالکان کا پتہ لگا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پر کی گئی۔ امید ہے جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاو لہ نے اپنے ایک بیان میں بھاری مقدار میں چرس پکڑنے پر ایکسائز پولیس سینٹرل کے افسران اور عملے کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ منشیات فروشی کا ہر سطح پر خاتمہ کیا جائے کیونکہ منشیات نوجوان نسل کے لئے زہر قاتل ہے۔