چترال میں دو نوجوان لڑکیوں نے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی
چترال (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپر چترال کے علاقے تریچ میں دو سہیلیوں نے مبینہ طور پر دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ہے ۔
مقامی پولیس کے مطابق لڑکیوں کی خود کشی کی وجہ فی الحال معلوم نہ ہوسکی اور مقامی پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ ایک لڑکی کی عمر 19 برس اور دوسری کی عمر 20 برس بتائی گئی ہے۔ ایک لڑکی کی لاش دریا سے نکال لی گئی ہے اور دوسری لڑکی کی لاش کی تلاش جاری ہے۔چترال کے علاقے سنوغرمیں 2 روز قبل ایک اٹھائیس سالہ نوجوان نے بھی چاقو سے وار کرکے خود کشی کی تھی۔